بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اورآر جے ڈی کے سربراہ مسٹر لالو پرساد یادو پر مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن ساجد ملک نے کہا ہے کہ جب انتخاب آتا ہے یہ مسلمانوں کے قریب ہوجاتے ہیں اورالیکشن ختم نے کے بعدجب دینے کی باری آتی ہے تو مسلمانوں کو فراموش کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن
سے قبل پہ لوگ مسلمانوں کی ترقی، اردو کی ترقی، مدارس کی ترقی، اردو اسکولوں کی ترقی سمیت تمام مسلمانوں کو ترقی کے دھارے پر لانے کی بات کرتے ہیں لیکن اقتدار آتے ہی وہ سب بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ تیش کمار نے اقتدار میں آنے سے قبل اردو اسکولوں ترقی کی بات کی تھی لیکن آج اردو اسکول میں اساتذہ نہیں ہے، اردو اسکول بنیادی سہولت کے فقدان کا شکار ہیں۔